کراچی ‘2مبینہ پولیس مقابلوں میں 5 گینگسٹرہلاک ‘ ملزمان قتل‘ بھتہ خوری اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے

تعلق لیاری گینگ وار سے تھا‘بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

منگل 17 مارچ 2015 12:50

کراچی ‘2مبینہ پولیس مقابلوں میں 5 گینگسٹرہلاک ‘ ملزمان قتل‘ بھتہ خوری ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے لیاری اورموچکو میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 5 گینگسٹرہلاک کردیئے گئے ۔ ملزمان قتل‘ بھتہ خوری اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے تعلق لیاری گینگ وار سے تھا ۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

جبکہ دوسرے واقعے میں موچکو تھانے کی حدود میں بھی پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ملزمان مارے گئے۔ ایس ایس پی سٹی نے کہا ہے کہ ہلاک ملزمان قتل، بھتہ خوری اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے جن کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا ۔ ملزمان کے قبضے سے دو ایس ایم جی گنز، گرینیڈ لانچربھی برآمد کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :