ورلڈ کپ 2015ء : پاکستان کو زیر کرنے کا آسٹریلوی منصوبہ بے نقاب

منگل 17 مارچ 2015 13:18

ورلڈ کپ 2015ء : پاکستان کو زیر کرنے کا آسٹریلوی منصوبہ بے نقاب
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پاکستان کیخلاف خفیہ آسٹریلیوی منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا پاکستان کو بیٹنگ اور باؤلنگ میں اپنے ہم پلہ سمجھتا ہے تاہم دونوں ٹیموں میں واضح فرق فیلڈنگ کا ہے اور اسی لیے گزشتہ روز آسٹریلیوی ٹیم کے لیے انکے ہوٹل میں فیلڈنگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں انہیں سابق کھلاڑیوں کی فیلڈنگ وڈیوز دکھا کر انکی ذہن سازی کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آسٹریلیوی کوچ کا کہنا تھاکہ ہمیں فیلڈنگ کے شعبے میں پاکستان پر برتری حاصل ہے اور ہم اسکا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو زیر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :