افلم انڈسٹری کے حالات ٹھیک نہیں، تھیٹر نے ترقی کی ہے، خوشبو

منگل 17 مارچ 2015 13:28

افلم انڈسٹری کے حالات ٹھیک نہیں، تھیٹر نے ترقی کی ہے، خوشبو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)فلم، ٹی وی اور اسٹیج کی نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کے حالات تو اچھے نہیں تاہم ٹی وی اور تھیٹر انڈسٹری نے بہت ترقی کی ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے فلم، ٹی وی اور اسٹیج یعنی آرٹ کے تینوں شعبوں میں کام کیا ہے لیکن مجھے سب سے زیادہ مزا اسٹیج ڈراموں میں کام کرکے آیا ہے کیونکہ اسٹیج پر لائیو پرفارمنس ہوتی ہے اور لائیو پرفارمنس کا رسپانس موقع پر ہی مل جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیج ڈراموں میں رقص ہونا چاہیے لیکن فحش رقص کے خلاف ہوں۔