لاہور : سانحہ یوحنا آباد کے بعد دو افراد کو زندہ جلانے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر۔

منگل 17 مارچ 2015 13:31

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ 2015 ء) : ہائی کورٹ میں یوحنا آباد میں زندہ جلائے جانے والے دو افراد کی جوڈیشل انکوائری کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں یہ موقف دیا گیا ہے کہ دو افراد کو زندہ جلایا جانا بد ترین دہشت گردی ہے، شک کی بنا پر دو افراد کو بہیمانی قتل کیا گیا ہے، درخواست میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے تاکہ ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے.

متعلقہ عنوان :