بجلی بلوں کے بقایا جات کی وصولی کیلئے حیسکو کی جانب سے سانگھڑ میں آپریشن

منگل 17 مارچ 2015 13:53

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) بجلی بلوں کے بقایا جات کی وصولی کیلئے حیسکو کی جانب سے سانگھڑ میں آپریشن کیا گیا جس میں بلوں کی عدم ادائیگی سمیت دیگر صارفین کے 250 کنکشن منقطع کردیئے گئے اور لاکھوں روپوں کی وصولی بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر حیسکو نواب شاہ سعید احمد ڈاؤچ ایگزیکٹو انجینئرحیسکو ڈویژن سانگھڑ محمد مٹھل شیخ، ایس ڈی او حیسکو سب ڈویژن سانگھڑ اشوک کمار نے بجلی صارفین سے بقایا جات کی وصولی کیلئے آپریشن کرتے ہوئے عدم ادائیگی پر سرکاری محکموں ایریگیشن، ایجوکیشن، ڈیپارٹمنٹ، ٹی ایم او سمیت دیگر سرکاری آفسوں وبجلی صارفین کے 250 سے زائد بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے جبکہ لاکھوں روپے کی وصولی بھی کی گئی۔

اس ضمن میں ایکسیئن سانگھڑ محمد مٹھل شیخ نے بتایا کہ بجلی کے بقایا جات کی وصولی کیلئے آپریشن کیا گیا ہے اور عدم ادائیگی پر بجلی کے کنکشن کاٹے گئے ہیں۔ بقایا جات کی وصولی کیلئے آپریشن جاری رہے گا، بجلی کے بقایا جات کی وصولی کیلئے مذکورہ افسران کے ہمراہ چیئرمین لیبر یونین شیر محمد نظامانی ودیگر بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :