لاہور: سانحہ یوحنا آباد میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاوَن شروع ۔

منگل 17 مارچ 2015 14:18

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ 2015 ء) : سانحہ یوحنا آباد کے بعد بدترین ہنگامہ آرائی کے دوران توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاوَن شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری ا ملاک کو نقصان پہنچانے والوں کو ہر حال میں گرفتار کیا جائےاور لوٹ مار میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ پولیس اور رینجرز امن و امان قائم ہونے تک یوحنا آباد تعینات رہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خود کش حملہ آوروں کے ملنے والے اعضاء کا ڈی این اے ٹیسٹ کروا یا جا رہا ہے، ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی شناخت کا معمہ حل ہوپائے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :