سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکار ا ایک اور اعزاز کے قریب پہنچ گئے

منگل 17 مارچ 2015 14:32

سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکار ا ایک اور اعزاز کے قریب پہنچ ..
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17مارچ ۔2015ء ) سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکار اپنے شاندار کیریئر میں ایک اور ریکارڈ کے اضافے سے محض ایک قدم دور ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2015ء میں بدھ کے روز کھیلے جانے والا میچ سنگاکارا کے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوسکتا ہے اور 37سالہ وکٹ کیپر بلے باز کا اس میچ میں کیا گیا ایک اور سٹمپ ان کے کیریئر کا 100واں سٹمپ ہوگا جس کے بعد وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے وکٹ کیپر بن جائیں گے ۔واضح رہے کہ کمار سنگاکارنے اب تک 403ون ڈے میچز میں 383کیچز اور 99سٹمپ آؤٹ کرکے مجموعی طور پر 482شکار کر رکھے ہیں ۔