سوات : گھر میں دھماکہ ، تین افراد جاں بحق ، 2 بچے زخمی

منگل 17 مارچ 2015 14:57

سوات : گھر میں دھماکہ ، تین افراد جاں بحق ، 2 بچے زخمی

سوات(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ 2015 ء) : سوات کے علاقہ بشی گرام میں گھر کے اندر دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے باعث تین افراد جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے.

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ پرانا مارٹر گولہ پھٹنے کے باعث ہوا ہے ، دھماکےکے زخمیوں کو سید شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے عینی شاہدین سے واقعہ کے شواہد اکٹھا کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں.

متعلقہ عنوان :