سانحہ یوحنا آباد کے لئے تشکیل دی گئی جے آٹی نے کام شروع کر دیا

منگل 17 مارچ 2015 16:17

سانحہ یوحنا آباد کے لئے تشکیل دی گئی جے آٹی نے کام شروع کر دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء )سانحہ یوحنا آباد کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی جے آئی ٹی نے سانحہ کے بعد ہونے والی بدترین ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاوٴ گھیراوٴ میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لئے فوٹیجز حاصل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

یوحنا آباد میں خودکش دھماکوں کی تحقیقات جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سپرد کی گئی ہیں جس میں حساس اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں، جبکہ مشتعل افراد کی طرف سے دو دن تک جاری رہنے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور دو افراد کو زندہ جلانے میں ملوث افراد کے خلاف بھی شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

تمام ٹی وی چینلز سے فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی دیکھی جارہی ہیں اور ایسے تمام افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے جنہوں نے قانون ہاتھ میں لیا۔فوٹیجز میں ان کی شناخت کے بعد تصاویر لی جا رہی ہیں۔ تاکہ تھانہ نشتر کالونی میں درج مقدمات کی روشنی میں ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔