امریکہ میں کروڑ پتی شخص پر قتل کا الزام عائدکرد یا گیا
منگل 17 مارچ 2015 16:47
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) امریکہ میں ایک کروڑ پتی شخص پر ساتھی کو قتل کرنے کا الزام عائد کردیا گیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ کے امیر ترین خاندانوں میں سے ایک سے تعلق رکھنے والے کروڑ پتی شخص پر لاس اینجلس میں اپنے ایک ساتھی کو 2000ء میں قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رابرٹ ڈرسٹ کو اس مقدمے میں موت کی سزا ہو سکتی ہے۔
ان پر قتل کا یہ الزام ایک امریکی ٹی وی چینل پر ان کی ذاتی زندگی سے متعلق ایک دستاویزی فلم کی آخری قسط نشر ہونے کے ایک دن بعد عائد کیا گیا۔ان پر بنائی جانے والی فلم "نحوست: رابرٹ ڈرسٹ کی زندگی اور اموات" کے آخری منظر میں رابرٹ باتھ روم میں اپنے آپ سے یہ کہتے ہوئے سنائی دیتے ہیں کہ میں نے یہ کیا کیا؟ ان سب کو قتل کر دیا۔(جاری ہے)
یہ فلم ان کی متمول زندگی کی تفصیل کے علاوہ تین اموات سے ان کے تعلق کو بیان کرتی ہے جس میں ان کی دوست اور پر اعتماد ساتھی سوسن برمن، ان کی اہلیہ کتھیلین ڈرسٹ اور ایک معمر ہمسایہ مورس بلیک کا ذکر تھا۔
رابرٹ بظاہر اس بات سے بے خبر تھے کہ جب وہ باتھ روم استعمال کر رہے تھے تو ان کا وائرلیس مائیکرو فون آن تھا اگرچہ کیمرا کام نہیں کر رہا تھا۔ان پر لوزیانا میں نئے الزمات عائد ہونے کے بعد ان کی کیلیفورنیا کو حوالگی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ پولیس کی ایک رپورٹ کے مطابق نیویارک میں رئیل اسٹیٹ کمپنی کے اس 71 سالہ وارث کے پاس پستول تھا جب ایف بی آئی ایجنٹس نے انہیں نیو آرلینز کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا۔ان کی یہ گرفتاری ان کے متعلق دستاویزی فلم کی آخری قسط نشر ہونے سے پہلے عمل میں آئی اور گرفتاری کے دوارن کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ یہ فوری طور واضع نہیں کہ رابرٹ کے پاس پستول رکھنے کا ضروری اجازت نامہ موجود تھا یا نہیں۔رابرٹ کے اپنے خاندان کے ساتھ کئی سالوں سے تعلقات کشیدہ تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.