آئی سی سی ناک آؤ ٹ مقابلوں میں امپائرز کی گفتگو نشر کی جائے گی

منگل 17 مارچ 2015 17:06

آئی سی سی ناک آؤ ٹ مقابلوں میں امپائرز کی گفتگو نشر کی جائے گی
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17مارچ ۔2015ء ) آئی سی سی نے اپنے قوانین میں تبدیلی کر تے ہوئے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آن فیلڈ اور تھرڈ امپائرز کے مابین گفتگو براہ راست نشر کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عالمی کپ کے کوارٹر فائنلز ،سیمی فائنلز اور فائنل میں تینوں امپائرز کے مابین ہونے والی گفتگو براہ راست نشر کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال آسٹریلیا اور جنو بی افریقہ کے مابین کھیلی گئی سیریز کے دوران امپائرز کی گفتگو نشر کر نے کا تجربہ کیا گیا تھا جس کے کامیاب ہونے کے بعد اب اسے کوارٹر فائنلز ،سیمی فائنلز اور فائنل میں آزمایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :