پیرمحل ، پلاٹ ، بچوں کی لڑائی، گھریلو تنازعہ سمیت 5افراد کو تشددکرکے زخمی کرڈالا

منگل 17 مارچ 2015 17:08

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) پلاٹ ، بچوں کی لڑائی، گھریلو تنازعہ سمیت پانچ افراد کو تشددکرکے زخمی کرڈالا تفصیل کے مطابق پلاٹ کے تنازعہ پر غوثیہ آباد کے رہائشی غلام مصطفی ولد عبدالرشید کو ریاض الحق ولد عبدالحق ساکن چک319گ ب نے تشددکرکے زخمی کرڈالا کوٹ پٹھانہ کی رہائشی شہناز بی بی دختر دلاور کو اللہ دتہ نے تشددکرکے زخمی کرڈالا بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر محمد سعید ولد محمد شفیع کو ناصر ولد اللہ دتہ نے تشددکرکے زخمی کرڈالا گھر یلو تنازعہ پر چک نمبر722گ ب میں دوحقیقی بھائیوں کے درمیان ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں بشارت علی ولدمقبول احمد ، ذوالفقار علی ولد مقبول احمد زخمی ہوگئے چک نمبر674/15گ ب کی رہائشی ریحانہ بی بی زوجہ نذرحسین کو محمد اختر وغیرہ نے تشددکرکے زخمی کرڈالا زخمیوں کو آرایچ سی سندھیلیانوالی سول ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی۔

متعلقہ عنوان :