مانسہرہ‘ پولیو رضا کار ٹیم پر نامعلوم شر پسندوں کی فائرنگ ‘خاتون رضا کار اورپولیس اہلکار جاں بحق ‘ایک لیڈی ہیلتھ ورکر زخمی

منگل 17 مارچ 2015 18:48

مانسہرہ‘ پولیو رضا کار ٹیم پر نامعلوم شر پسندوں کی فائرنگ ‘خاتون رضا ..

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2015ء) پولیو رضا کار ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون رضا کار سمیت پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ ایک لیڈی ہیلتھ ورکر زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مانسہرہ میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکر جاں بحق اور دوسری زخمی ہوگئی جب کہ فائرنگ میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات اے ایس آئی مشتاق بھی جاں بحق ہوئے، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ لاشوں اور زخمی لیڈی ہیلتھ ورکر کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :