Live Updates

عمران خان مکافات عمل کا شکار ہونے لگے ‘ حکومت مخالف دھرنا ماسٹرعمران خان کیخلاف اپنی ہی پارٹی کے ورکرز کا دھرنا ،پارٹی چیئرمین کی بنی گالہ رہائش گاہ جانے کے راستے بند کردئیے

منگل 17 مارچ 2015 19:14

عمران خان مکافات عمل کا شکار ہونے لگے ‘ حکومت مخالف دھرنا ماسٹرعمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مکافات عمل کا شکار ہونے لگے ‘ حکومت مخالف دھرنا دینے و الے عمران خان کیخلاف ان کی اپنی ہی پارٹی کے ورکرز نے دھرنا دیا اور پارٹی چیئرمین کی بنی گالہ رہائش گاہ جانے کے راستے بند کردئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کرک کے کارکنوں نے کے پی کے حکومت کیخلاف بنی گالہ میں آزادی دھرنا دے کر شاہراہ دستور پر دئیے گئے دھرنے کی یاد تازہ کر دی۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے دھرنے میں بالکل اسی طرح کی آزادی بس بنائی جو عمران خان نے شاہراہ دستور کے دھرنے میں بنائی تھی اور اس پر سپیکر لگا کر پشتو گانے چلائے۔ کرک کے کارکن پشتو گانوں پر رقص کرتے رہے ۔ ان کارکنوں نے کے پی کے کے وزیر اعلیٰ اور حکومت پر شدید تنقید کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :