کوارٹر فائنل‘بارش کی صورت میں آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا
منگل 17 مارچ 2015 19:16
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) محمد عرفان کی انجری کچھ کم تھی کہ اب پاکستان ٹیم کو ایک اور بری خبر سننے کو مل رہی ہے۔ ورلڈکپ قوانین کے مطابق اگر پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے اور مکمل نہیں ہو پاتا تو پھر آسٹریلیا کو سیمی فائنل تک رسائی مل جائے گی۔
(جاری ہے)
گو کہ کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل کو فیصلہ کن بنانے کیلئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اگر کوئی میچ بارش سے مکمل نہیں ہو پاتا تو اس میچ کی فاتح وہ ٹیم قرار پائے گی جس نے گروپ میچوں میں زیادہ پوائنٹ حاصل کئے ہوں گے یا جس کی گروپ کی پوزیشن بہتر ہوگی۔
اگر کسی وجہ سے پاکستان اورر آسٹریلیا کے میچ کا نتیجہ نہ آسکا تو آسٹریلوی ٹیم فاتح قرار پائے گا جس کی وجہ یہ ہے کہ آسٹریلیا نے گروپ میچوں میں نو پوائنٹس حاصل کئے ہیں ،آسٹریلیا کی پول میں چار فتوحات ہیں جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث اس کے نو پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان نے اپنے گروپ میں چار فتوحات کے ساتھ 8پوائنٹس حاصل کیے۔اس طرح آسٹریلیا کے پوائنٹس زیادہ ہیں اور اسے سیمی فائنل تک رسائی مل جائے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.