اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت کی فراہمی کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ، حکومت سمندر پاکستانیوں کی سہولت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے گی، آن لائن نادرا رجسٹریشن اورپاسپورٹ کے حصول کے لئے آن لائن درخواست دینے کی اجازت کی تجویز پہلے ہی زیرغور ہے ،وزیرداخلہ چوہدری نثار کی کمشنربرائے اوورسیز پاکستانیز افضال بھٹی سے ملاقات میں گفتگو
منگل 17 مارچ 2015 20:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ حکومت سمندر پاکستانیوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے گی، آن لائن نادرا رجسٹریشن اورپاسپورٹ کے حصول کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی اجازت کی تجویز پہلے ہی زیرغور ہے جس سے نہ صرف سمندر پار پاکستانی بلکہ ملک بھر کے عوام مستفید ہوں گے، سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لئے خصوصی ٹاسک فورس بنائی جائے ۔
وہ منگل کو یہاں پنجاب ہاؤس میں کمشنر برائے اوورسیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ اجلاس کے دوران کمشنر برائے اوورسیز کمیشن پنجاب افضل بھٹی نے سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا ذکر کیا اور تجویز پیش کی کہ قومی شناختی کارڈ برائے اوورسیز پاکستانی رکھنے والوں کو کارڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد بغیر کسی دشواری کے شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے پاکستان آنے کی اجازت دی جائے اور بیرون ملک سفارتی مشنزمیں نادرا اور پاسپورٹ حکام کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.