سانحہ یوحنا آباد کیس میں اہم پیش رفت ، حملہ آوروں کی معاونت کرنے والوں کا سراغ لگا لیا
منگل 17 مارچ 2015 23:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) پنجاب پولیس نے سانحہ یوحنا آباد میں گرجا گھروں پر دھماکہ کرنے والے دہشت گردوں کی معاونت کرنے والوں کا سراغ لگا لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں قائم گرجا گھروں میں خود کش حملہ کیا گیا تھا جبکہ پولیس نے تحقیقات میں اہم پیش رفت کی ہے۔
(جاری ہے)
تحقیقات میں پولیس نے خود کش بمبار کی معاونت کرنے والے افراد کا سراغ لگا لیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے چرچ کے قریب نشتر کالونی میں کرائے پر مکان لے رکھا تھا جبکہ حملہ کے وقت دہشت گردوں کے سہولت کار جائے وقوعہ پر موجود تھے۔
ذرائع کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا سراغ ان کی فون کالز کو ٹریس کر کے لگایا گیا ہے جبکہ واہگہ بارڈر ، پولیس لائن اور یوحنا آباد دھماکوں میں استعمال ہونے والی خود کش جیکٹس ایک ہی شخص کی تیار کردہ ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ خود کش جیکٹس میں مماثلت کے باعث یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ تینوں جیکٹس ایک ہی شخص نے تیار کی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
-
جرمن کارکنوں نے پچھلے برس 1.3 بلین گھنٹے اوور ٹائم کیا، زیادہ تر بلامعاوضہ
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.