کوئٹہ،پھانسی کی سزاکے منتظر صولت مرزا کی سینٹر ل جیل مچھ میں اہلیہ سے ملا قات، انصاف نہیں ملا،شوہرکوافسوس تھا کہ پارٹی نے دھوکہ کیا،میڈیا سے بات چیت

منگل 17 مارچ 2015 23:38

کوئٹہ،پھانسی کی سزاکے منتظر صولت مرزا کی سینٹر ل جیل مچھ میں اہلیہ ..

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2015ء) کے ای ایس ای کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل میں پھانسی کے سزاکے منتظر صولت مرزا کی اہلیہ نے کہا ہے کہ صولت مرزا کوپھانسی کا دکھ نہیں مگر افسوس یہ ہے کہ انہیں انصاف نہیں ملا۔

(جاری ہے)

یہ بات انہو ں نے منگل کے روز سنٹرل جیل مچھ میں صولت مرزا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ ملاقات کے مو قع پر ان کا بیٹا اورصولت مرزا کی بہن بھی موجود تھیں،صولت مرزاکی اہلیہ نے بتایا کہ سنٹرل جیل مچھ میں ملاقات کے موقع پر میرے شوہر صولت مرزا بہت باہمت نظر آئے، تاہم انہیں افسوس یہ تھا کہ پارٹی نے ان کیساتھ دھوکہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اللہ تعالی سے امید ہے کہ وہ بہتر راستہ نکالے گا۔