Live Updates

عمران خان کے 126 دن کے دھرنے نے لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ کا سبق دیا،سینیٹر پرویز رشید

منگل 17 مارچ 2015 23:40

عمران خان کے 126 دن کے دھرنے نے لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ کا سبق دیا،سینیٹر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے 126 دن کے دھرنے نے لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ کا سبق دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یوحنا آباد کے مظاہرین نے اسی سبق کا عملی مظاہرہ کیا، لوگوں کے گریبان میں ہاتھ ڈالنا، زندہ جلانا، راہ چلتی خواتین پر حملہ کرنا، یہ تمام راہیں عمران کے دھرنے نے دکھائی ہیں، پولیس پر تشدد کرنے کا طریقہ عمران خان نے دھرنے کے دوران سکھایا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :