ورلڈ کپ 2015ء :پہلے کوارٹر فائنل میں سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

بدھ 18 مارچ 2015 08:10

ورلڈ کپ 2015ء :پہلے کوارٹر فائنل میں سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے پہلے کوارٹرفائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آ رہی ہے اور انکی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف بڑا سکور کر نا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ رنگنا ہیراتھ فٹ نہیں ہوسکے ہیں اور انکی تھارندو کوشال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پروٹیز کپتان اے بی ڈیویلیئرز کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہے کہ اگر وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں تو کو ئی انہیں یہ میگا ایونٹ جیتنے سے نہیں روک سکتا ہے ۔ جنوبی افریقی ٹیم میں بھی دو تبدیلیا ں کی گئی ہیں اور ورنن فلینڈر اور فرحان بہاردین کی جگہ کائل ایبٹ اور فاف ڈوپلیسی کو ٹیم میں شامل کی گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :