محمد عرفان کی انجری کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ بدحواسی کا شکار

بدھ 18 مارچ 2015 10:56

محمد عرفان کی انجری کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ بدحواسی کا شکار

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) محمد عرفان کی انجری کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ بدحواسی کا شکارہوگئی۔ٹیم انتظامیہ نے فوری بیان سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ ٹیم منیجمنٹ کوارٹرجیسااہم ترین میچ شروع ہونے سے قبل ہی ذہنی طورپر آدھا میچ ہارچکی ہے یا دوسرے لفظوں میں شکست کیلئے ذہنی طورپر تیار ہوچکی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کے اہم ترین کوارٹرفائنل سے قبل اپنے اہم ترین فاسٹ بولر محمد عرفان کی خدمات سے محروم ہوچکی ہے۔

یہ پاکستان کرکٹ کو پہنچنے والا وہ نقصان ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں مگر اس حوالے سے ٹیم منیجمنٹ اور بورڈکے کرتادھرتاوٴں کی سوچ (اگر ہے تو)سمجھ سے بالاتر ہیں جن کے ہاتھ پاوٴں کوارٹرفائنل سے قبل محض آسٹریلیا کا نام سنتے ہی پھول چکے ہیں جن کی بدحواسی کا اندازہ یہاں سے لگایا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی محمد عرفان کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کی خبرمیڈیاکے سامنے آئی،ٹیم انتظامیہ نے فوری بیان جاری کیا کہ ”اگر پاکستان ٹیم کوارٹرفائنل جیتنے میں کامیاب رہی تو عرفان کے متبادل کا اعلان کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

پی سی بی حکام کو چاہیے تھا کہ وہ فوری طورپر عرفان کے متبادل کا اعلان کرکے واضح کرتی ہے کہ عرفان کے ان فٹ ہوجانے کے باوجود اْن کے حوصلے بدستور بلند ہیں یا پھر کم ازکم یہ بیان جاری کرتی کہ وہ بقیہ14کھلاڑیوں میں سے ہی فائنل الیون منتخب کرے گی کیونکہ اْن کی جانب سے ”اگر کوارٹرفائنل جیت گئے تو“ کا بیان اْن کے اندرعدم اعتماد اور پست حوصلے کی نشاندہی کررہا ہے۔

ٹیم منیجمنٹ کو چاہیے تھا کہ وہ فوری طورپرسعید اجمل کے متبادل کا اعلان کرکے آسٹریلیاکو اس فکر میں مبتلا کرتی کہ ”ٹاپ اسپنرکے خلاف کیا حکمت عملی اختیار کریں‘۔بعدمیں اگرسعیداجمل کو نہ بھی کھلایا جاتا توکینگروز پر نفسیاتی دباوٴ ضرور بڑھتاجومحمد عرفان اور ٹیم منیجمنٹ کے مضحکہ خیز بیان کے بعد”صفر“ہوچکا ہے۔جنہیں اب محمد عرفان سے نمٹنے کے خطرے سے دوچار ہونے کی قطعی ضرورت ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدقسمتی ہے کہ حالیہ کافی عرصے میں اْسے موجودہ دورکے تمام بہترین کھلاڑی دستیاب ہی رہے۔ماضی قریب میں وہاب ریاض،محمد عرفان اور عمرگل فٹنس مسائل سے دوچار رہنے کے سبب ٹیم سے باہرتھے جن میں سے دوکی واپسی ہوئی تو پاکستان کو سعیداجمل ،جنیدخان اور محمد حفیظ کی خدمات سے محروم ہونا پڑا۔

متعلقہ عنوان :