ورلڈکپ2015ء،کوارٹرفائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف سری لنکا کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

بدھ 18 مارچ 2015 10:59

ورلڈکپ2015ء،کوارٹرفائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف سری لنکا کے پانچ کھلاڑی ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ2015ء) ورلڈکپ 2015ء کے پہلے کوارٹرفائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے جس میں سری لنکن ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 33اوور میں 114 رنز جوڑ سکی ہے۔ سری لنکا کو پہلانقصان 1.4 اوور میں 3 کے مجموعی سکور پر کسل پریرا 3 رنز بنا کر ایبٹ کی بال پر ڈی کوک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کے دورے کھلاڑی تلکارنے دلشان بغیر کوئی رنز بنائے سٹین کی بال پر ڈو پیلیسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

تری مانے 41 رنز کی اننگز کھیل کر طاہر کی بال کا نشانہ بنے تب ٹیم کا مجموعی سکور 69 تھا مہیلا جے وردھنے بھی عمران طاہر کی بال پر ڈو پیلیسی کے ہاتھوں 4 رنز بنا کر 81 کے مجموعی سکور پر کیچ آؤٹ ہوئے۔کپتان میتھیوز 19 رنز بنا کر 114 کے مجموعی سکور پر ڈومینی کی بال پر ڈو پلیسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

سنگاکارا وکٹ پر موجود ہیں۔ اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا کے سکواڈ میں انجیلو میتھیوز، کمار سنگاکارا، جے وردھنے، دلشا، تری مانے، کسل پریرا، کلسیکرا، تیسارا پریرا، کشل، ملینگا اور چمیرا شامل ہیں اور جنوبی افریقہ میں کپتان ڈی ویلئیر ، ہاشم آملہ، ڈوپلیسی، ڈی کوک، میلر، ڈومینی، سٹین ، ایبٹ، روسو، مورنی مورکل اور عمران طاہر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :