محمد عرفان کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد متبادل کے طور پر سعید اجمل کے حق میں آوازیں اٹھنا شروع

بدھ 18 مارچ 2015 11:00

محمد عرفان کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد متبادل کے طور پر سعید اجمل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عرفان کی انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد متبادل کے طور پر جادوگر اسپنر سعید اجمل کے حق میں آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں۔سابق قومی کرکٹر باسط علی نے باولنگ ٹیسٹ کلیر کرنے والے اسپنر سعید اجمل کو عرفان کی جگہ ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

باسط علی کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے پاس سنہری موقع ہے کہ سعید اجمل کا نام آئی سی سی کو بھجوائے، سعید اجمل بالنگ لائن کو سہارا دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کافی عرصے سے کرکٹ سے دور ہیں لیکن ان کا تجرنہ کافی وسیع ہے جب کہ ایڈیلیڈ کی سلو وکٹیں بھی ان کیلئے مددگار ہوں گی۔اس ضمن میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پی سی بی چیئرمین شہریار خان بھی سعید اجمل کو ٹیم میں شامل کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں، انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر اب کوئی کھلاڑی باہر ہوا تو سعید اجمل کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتاہے جب کہ اسپنر خود بھی ٹیم کو جوائن کرنے کے لئے فٹ اور مکمل تیار ہیں۔