شین وارن نے ورلڈ کپ کے لاسٹ فورحریفوں کا تعین کر لیا

بدھ 18 مارچ 2015 11:04

شین وارن نے ورلڈ کپ کے لاسٹ فورحریفوں کا تعین کر لیا

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء)سابق آسٹریلین اسپن باؤلر شین وارن نے ورلڈ کپ کی چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا تعین کرلیا ۔ جن کا کہنا ہے کہ لاسٹ فور مرحلے میں آسٹریلیا کا مقابلہ بھارت سے اور نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

(جاری ہے)

شرطیں لگانے کیلئے شہرت رکھنے والے عظیم لیگ اسپنر نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ان کی سیمی فائنل مرحلے کیلئے منتخب چار ٹیمیں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ ہیں۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی دوسرے لوگوں سے بھی رائے پوچھی ہے کہ ان کا آخری چار ٹیموں کے بارے میں کیا اندازہ ہے مگر کچھ لوگ ان سے متفق نہیں ہیں۔