ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے لاہور میں ہونے والا پانچ ملکی فٹبال ایونٹ بھی منسوخ کردیا

بدھ 18 مارچ 2015 11:04

ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے لاہور میں ہونے والا پانچ ملکی فٹبال ایونٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) پاک یمن فٹبال میچ کے بعد ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے لاہور میں ہونے والا پانچ ملکی فٹبال ایونٹ بھی منسوخ کردیا۔ ٹورنامنٹ میں اردن،کویت، ترکمانستان، کرغزستان اور میزبان پاکستان کی ٹیموں نے شرکت کرنا تھی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل(ر) احمد یار لودھی کے مطابق لاہور کے کشیدہ حالات کے باعث اے ایف سی نے ٹورنامنٹ کو منسوخ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب فٹبال اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں اردن، کویت، ترکمانستان، کرغزستان اور میزبان پاکستان کی ٹیموں نے شرکت کرنا تھی۔ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیموں کے درمیان دس بین الاقوامی میچز کھیلے جانے تھے۔ اس سے پہلے فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوالیفائینگ راوٴنڈ کے میچز بھی منسوخ ہوچکے ہیں۔ پانچ ملکی فٹبال ایونٹ کے میچز تئیس سے اکتیس مارچ تک لاہور میں منعقد ہونا تھے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کے مطابق پاکستان نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن سے ایونٹس کی میزبانی حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کی تھی لیکن دو بین الاقوامی ایونٹس کے منسوخ ہونے سے ان کو مایوسی ضرور ہیں لیکن مستقبل میں ایونٹس کے حصول اور انعقاد کے حوالے سے مزید سخت محنت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :