سمر اولمپکس گیمز، ہیمبرگ سٹی کو نمائندہ شہر کے طور پیش کرنے کا اعلان

بدھ 18 مارچ 2015 11:05

سمر اولمپکس گیمز، ہیمبرگ سٹی کو نمائندہ شہر کے طور پیش کرنے کا اعلان

فرینکفرٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء)جرمن کی اولمپک سپورٹس کنفیڈریشن نے 2024 میں ہونے والی سمر اولمپکس گیمز کے لیے دارالحکومت برلن کی بجائے ہیمبرگ سٹی کو نمائندہ شہر کے طور پر بڈ میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرمنی کی اولمپکس اسپورٹس کنفیڈریشن کے چیرمین الفنس ہورمین نے اعلان کیا کہ کثرت رائے سے 2024 میں ہونے والی اولمپکس گیمز کے لیے برلن کی بجائے ہیمبرگ سٹی کا انتخاب کر لیا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ ہیمبرگ میں کھیلوں کے انعقاد سے شمالی جرمنی میں ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس موقع پر انہوں نے ہمیبرگ سٹی میں اولمپکس کی حمایت پر برلن کی مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اب ہیمبرگ سٹی کو نمائندہ شہر کے طور پر بڈ میں پیش کیا جائے گا۔ 2024 میں ہونے والے اولمپکس مقابلے کہاں منعقد ہوں گے اس کا فیصلہ 2017 میں ہو گا۔