پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کوارٹر فائنل پرسوں کھیلا جائے گا

بدھ 18 مارچ 2015 11:31

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کوارٹر فائنل پرسوں کھیلا جائے گا

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں پرسوں 20 مارچ کو آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

میچ ایڈیلیڈ میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔ آئی سی سی نے ناک آؤٹ راؤنڈ کیلئے بھی کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا، اس لئے اگر کوارٹر فائنل بارش کی نذر ہوتا ہے یا پھر میچ ٹائی ہو جاتا ہے تو پھر پول میں بہتر پوزیشن والی ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔

متعلقہ عنوان :