ورلڈ کپ 2015 نے آن لائن مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے

بدھ 18 مارچ 2015 11:31

ورلڈ کپ 2015 نے آن لائن مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ 2015 نے آن لائن مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔ٹورنامنٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر گذشتہ میگا ایونٹ کے مقابلے میں اس بار ٹریفک میں 1500 فیصد تک اضافہ ہوا، 26 ملین یونیک وزیٹرز نے یہ ویب سائٹ لاگ ان کی جبکہ 225 ملین پیج ویوز ہوئے۔

(جاری ہے)

یہ پول میچز کے اختتام تک کے اعدادوشمار ہیں جبکہ فائنل تک اس میں مزید اضافہ ہوگا۔آئی سی سی کے سوشل میڈیا چینلز بھی مقبولیت کے نئے جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔