قصور : سانحہ یوحنا آباد کے بعد جلائے جانے والے دو افردا میں سے ایک کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

بدھ 18 مارچ 2015 11:33

قصور : سانحہ یوحنا آباد کے بعد جلائے جانے والے دو افردا میں سے ایک کی ..

قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015): لاہور میں ہونے والے سانحہ یوحنا آباد کے بعد مشتعل افراد نے دو افرادکو زندہ جلا دیا تھا جن میں سے ایک شخص کی شناخت حافظ نعیم کے نام سے ہو ئی تھی.

(جاری ہے)

نعیم کی نماز جنازہ میں اہل خانہ کے علاوہ علاقے کی بڑی تعداد نے شر کت کی، اس موقع پر نعیم کے اہل خانہ غم سے نڈھال تھے مقتول کی بہن نے بتایا کہ نعیم کی دو ماہ کے بعد شادی تھی جبکہ نعیم کے بھائی نے وہاں موجود لوگوں کو بتایا کہ اسے امید ہے کہ حکومت انصاف دلائے گی تاہم نعیم کی نماز جنازہ کے بعد اس کے ورثا اور اہل علاقہ نے لاہور قصور ورڈ پر احتجاج مظاہرہ کر کے سڑک کو دونوں اطرافسے بند کر دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ نعیم کے اہل خانہ کے ساتھ انتہائی ظلم ہوا ہے انصاف فراہم کیا جائے تاہم یاد رہے کہ نعیم کے ورثا نے اس کو جلائے جانے سے پہلے کی ویڈیو دیکھ کر پہچانا تھا.