ورلڈ کپ 2015ء : سری لنکا کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 134رنز کا ہدف

بدھ 18 مارچ 2015 11:51

ورلڈ کپ 2015ء : سری لنکا کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 134رنز کا ہدف
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015 ء کے پہلے کوارٹر فائنل میں سری لنکا کی پوری ٹیم 133رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ہے ۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کا کوئی کھلاڑی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا اور اسکی پوری ٹیم محض 133رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔ سری لنکا کی جانب سے کمار سنگاکارا 45، تھریمانے 41اور میتھیوز 19رنز کے ساتھ ڈبل فگر میں داخل ہونے والے بلے باز رہے ۔تجربہ کار بلے باز دلشان 0اور ممکنہ طور پر اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلنے والے مہیلا جے وردھنے 4رنز بنا سکے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے 4،جے پی ڈومنی نے 3جبکہ مورکل ، ایبٹ اور سٹین نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :