عامر خان اپنی فلم ”دنگل “ کی تیاریوں میں مصروف

بدھ 18 مارچ 2015 11:53

عامر خان اپنی فلم ”دنگل “ کی تیاریوں میں مصروف

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) عامر خان جو گزشتہ دنوں50برس کے ہو گئے ہیں اور اب بھی ان کا اپنے کام میں سست روی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اپنی نئی فلم ” دنگل“ تیاریوں میں مصروف ہیں۔اطلاعات ہیں کہ مسٹر پرفیکٹ کو ان کی اگلی فلم کیلئے ایک شرابی کا کردار دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فلم ”پی کے“ میں بھی عامر خان نے ایک منفرد کردار ادا کیا جس میں لوگ انہیں کہتے کہ پی کے آئے ہو۔ اب پھر سننے میں آیا کہ وہ ایک شرابی کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔ فلم” دنگل“ میں عامر خان ریسلر مہا ویر فوگٹ سنگھ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔دوسری طرف عامر خان نے گزشتہ روز ممبئی کے علاقہ لونے والا میں اپنے دوستوں اور ساتھی اداکاروں کو اپنی پچاسویں سالگرہ کی پارٹی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :