ایٹمی پروگرام پر ایران کیساتھ ڈیل ففٹی ففٹی ہے، امریکا

بدھ 18 مارچ 2015 12:01

ایٹمی پروگرام پر ایران کیساتھ ڈیل ففٹی ففٹی ہے، امریکا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر رواں ماہ کے آخر تک ڈیل ہونے کا زیادہ سے زیادہ امکان ففٹی ففٹی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کا خیال ہے کہ ایران سے ایٹمی ڈیل میں اب بھی کچھ انتہائی اہم امور حل طلب ہیں۔

(جاری ہے)

ادھرسوئٹزر لینڈ میں ایرانی جوہری توانائی آرگنائزیشن کے سربراہ علی اکبر صالحی نے بتایا ہے، کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے مذاکرات میں نوے فیصد تکنیکی معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے۔

بیشتر امور پر باہمی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ صرف ایک بڑا مسئلہ حل ہونا رہ گیا ہے۔ ایران اور چھ عالمی طاقتیں ایرانی جوہری پروگرام پر اکتیس مارچ تک کسی ڈیل پر متفق ہونا چاہتی ہیں تاکہ یکم جولائی تک مکمل ڈیل کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :