چاند کی سطح پر 200 کلو میٹر وسیع گڑھا دریافت کرلیا گیا

بدھ 18 مارچ 2015 12:36

چاند کی سطح پر 200 کلو میٹر وسیع گڑھا دریافت کرلیا گیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء)سائنسدانوں نے چاند پر زمین کی جانب 200 کلومیٹرگہرا ایک گڑھا دریافت کیا ہے جس کی عمر تقریباً چار ارب سال بتائی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گڑھے کا نام ہوا بازی کی پیش رو خاتون امیلیا ایرہارٹ کی یاد میں ’ایر ہارٹ‘ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ دریافت ناسا کے ’گریل‘ سپیس کرافٹ کے ذریعے ہوئی جو چاند کی کشش ثقل کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے خلا میں بھیجا گیا تھا۔

امریکہ کی پرڈیو یونیورسٹی کے سائنسدان پروفیسر ایچ جے میلوش نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ گڑھا چاند کے زمین سے نظر آنے والے حصے پر ملا ہے اور ان کے مطابق یہ چاند کے بارے میں گذشتہ صدی میں سب سے اہم دریافت ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئی معلومات کے مطابق ہم یہ پیشں گوئی کر سکتے ہیں کہ اس قسم کے کئی اور گڑھے چاند پر موجود ہو سکتے ہیں۔