چور نے کہا وہ بھوت ہے اور مالک جا کر سو گیا

بدھ 18 مارچ 2015 13:12

چور نے کہا  وہ بھوت ہے اور مالک جا کر سو گیا

روس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ2015ء) چور گھر میں داخل ہوا مالک جاگ گیا۔ چور نے کہا وہ بھوت ہے ، مالک جاکر سوگیا اور بھوت گھر کی صفائی کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق 26 سالہ حیب کئدرےشہو ، روس میں واقع اپنے گھر کے کمرے میں سو رہا تھا کہ کھڑکھڑاہٹ کی آواز سن کر اس کی آنکھ کھل گئی۔ و ہ جاگا تو اس نے گھر میں موجود شخص سے پوچھا کہ وہ کون ہے۔

(جاری ہے)

چور نے کہا وہ بھوت ہے جو ابھی قبر سے نکل کر آیا ہے۔

چور نے یہ بھی کہا کہ وہ جا کر سو جائے۔ مالک بڑی فرمانبرداری سے جا کر سو گیا۔ صبح جب وہ جاگا تو اس کا بٹوہ، موبائل اور دوسرا قیمتی سامان غائب تھا۔ پولیس نے چور کو موبائل فون فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ مالک مکان چور کی شناخت بطور بھوت کے کر لی جبکہ پولیس نے چور کی شناخت 25 سالہ بوگڈان ڈینیسو کے کر لی۔ بوگڈان اس سے پہلے بھی چوری کی کئی وارداتیں کر چکا ہے ۔