ویرات کوہلی نے انوشکا شرما سے کھلے عام اظہار محبت کر دیا

بدھ 18 مارچ 2015 13:29

ویرات کوہلی نے انوشکا شرما سے کھلے عام اظہار محبت کر دیا

میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مارچ ۔2015ء ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ حسینہ انوشکا شرما کے مابین محبت کی کہانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور دونوں اب پبلک مقامات پر بھی ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آتے ہیں تاہم منگل کے روز کوہلی نے انوشکا کو ’’مائی لو ‘‘ کہ کر سوشل میڈیا پر اس رشتے کی تصدیق کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے انوشکاشرما کی حال ہی میں ریلیز ہونے والے فلم ’’این ایچ 10‘‘ دیکھنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہا ر کر تے ہوئے کہا کہ ’’ ابھی ابھی این ایچ 10دیکھی ، کیا شاندار فلم ہے اور خاص طور پر میرے پیار(My Love) انوشکا شرماکی اداکاری کمال کی ہے جس پر مجھے فخر ہے ‘‘۔

قابل غور بات یہ ہے کہ کوہلی نے انوشکا شرما کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار اس وقت کیا ہے کہ جب انوشکا اپنی فلم کی تشہیر کے دوران کوہلی کے بارے میں کیے جانے والے سوالات کو ٹال رہی تھیں ۔