ایریگیشن ڈرینج ڈویژن سانگھڑ کے 625 ملازمین ڈیڑھ سال سے تنخواہوں سے محروم
بدھ 18 مارچ 2015 13:35
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) ایریگیشن ڈرینج ڈویژن سانگھڑ کے 625 ملازمین ڈیوٹیاں کرنے کے باوجود ڈیڑھ سال سے اپنی تنخواہوں سے محروم، ملازمین کے گھروں میں فاقے وغربت نے ڈیرے ڈال دیئے، ایریگیشن ڈرینج ڈویژن میں اقربا پروری، ملازمین کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایریگیشن ڈرینج ڈویژن سانگھڑ میں عرصہ تقریباً 15 سالوں سے بطور چوکیدار ٹیوب ویلوں پر ڈیوٹیاں کرنے والے لوئر ملازمین سخت پریشانی کا شکار ہیں، 625 چوکیدار ملازمین گزشتہ ڈیڑھ سال سے اپنی قلیل تنخواہ سے بھی محروم ہیں جبکہ ان کچے ملازمین کو طویل عرصہ نوکری کرنے کے باوجود تاحال مستقل بھی نہیں کیا گیا ہے۔
ان غریب ملازمین کی جانب سے محکمہ کے کرتا دھرتا سیاہ وسفید کے مالک افسران کے خلاف بارہا احتجاج کیا گیا اور ہر جگہ اعلیٰ حکام کو درخواستیں بھی دی گئیں لیکن کہیں کوئی شنوائی نہیں ہوئی بلکہ التا کرپشن وزیادتی کے خلاف آواز اٹھانے والے غریب ملازمین کو مزید تنگ کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
غریب ملازم جن کی تنخواہ 4 ہزار 900 روپے ہے اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے یہ قلیل تنخواہ بھی نہیں مل رہی ہو تو ان غریب ملازمین کا کیا حال ہوگا یہ احساس کسی کو نہیں۔
مذکورہ محکمے کے ٹیوب ویلوں پر تعینات 625 ملازمین میں سے ذیشان ہنگورجو، عبیداللہ خٹک، جان محمد نظامانی، شائستہ خان ختک، عبدالرحیم ابو پوٹو، سومر خان خاصخیلی، فقیر گل حسن ویگر ملازمینکی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 15 سالوں سے اپنی ڈیوٹیاں انجام دینے کے باوجود اب تک ہمیں مستقل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہر ماہ ٹیوب ویلوں کیلئے آنے والا فنڈز وسیم نالوں کی بھل صفائی کیلئے آنے والی رقم مبینہ طور پر ہڑپ کرلی جاتی ہے۔ سیم نالوں کی کوئی صفائی نہیں کی جاتی، وسیع علاقہ میں سیم وتھور کی وجہ سے زمین بھی تباہ ہوگئی ہے، سب کچھ کاغذات میں اوکے دکھایا جاتا ہے جبکہ سرزمین پر عملا ً کچھ نہیں ہے۔ چھوٹے ملازمین کو ڈیڑھ سال سے تنخواہ نہ ملنے کے باعث گھروں میں غربت وفاقوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ ہم چھوٹے غریب ملازمین کے ساتھ انجینئر و ایس ڈی او بے حد زیادتیاں کررہے ہیں۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ خدارا ہمیں مستقل کرکے اور ہماری تنخواہیں دی جائیں اور تمام معاملات کی اعلیٰ سطح پر ایماندارانہ انکوائری کروا کر انصاف فراہم کیا جائے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.