اسلام آباد: مجھے سیاسی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سپیکر ایاز صادق

بدھ 18 مارچ 2015 13:39

اسلام آباد: مجھے سیاسی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سپیکر ایاز ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ انہیں سیاسی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہوں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل کو بنا ثبوت کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کرانے کا کوئی اختیار نہیں ہے، اس معاملہ کو انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں اٹھاوَں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 122 کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کا نتیجہ بھی ان کے حق میں ہی آئے گا جس کے بعد عمران خان صاحب کے پاس احتجاج کا کوئی جواز باقی نہیں رہے گا۔