دلشان کاانگلش کاوٴنٹی ڈربی شائر سے معاہدہ

بدھ 18 مارچ 2015 13:49

دلشان کاانگلش کاوٴنٹی ڈربی شائر سے معاہدہ

سڈنی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء ) انگلش کاوٴنٹی ڈربی شائر نے سری لنکاکے بیٹسمین تلکارتنے دلشان سے اگلے سیزن کے دومرحلوں کے لیے معاہدے پر دستخط کرلیے۔تلکارتنے دلشان ڈربی شائر میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کی جگہ لیں گے ،دلشان رواں برس جون میں ڈربی جائیں گے اوراگست میں ان کی واپسی ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈربی شائر کے ڈائرکٹر ایلچ کاکہناہے کہ دلشان میچ ونر کھلاڑی ہیں اور ہمارے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، ان کاریکارڑ اورتجربہ ہی کلب کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا،دلشان نے گزشتہ سال انگلش کاوٴنٹی سرے کی نمائندگی کی تھی ، دلشان کاکہناہے کہ ڈربی مشہور کلب ہے اورٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ان کی مدد کے لیے پرعزم ہوں