ویسٹ انڈیز کوارٹرفائنل سے قبل کرس گیل کی بہترفٹنس کے لیے پرامید

بدھ 18 مارچ 2015 13:49

ویسٹ انڈیز کوارٹرفائنل سے قبل کرس گیل کی بہترفٹنس کے لیے پرامید

ولنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء ) ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کوارٹرفائنل سے قبل کرس گیل کی مکمل فٹنس کے لیے پرامیدہیں۔ویسٹ انڈین ٹیم ورلڈکپ میں متعدد انجریوں کے باعث مشکلات کاشکاررہی ہے تاہم کرس گیل کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جیسن ہولڈرنے کہا امید ہے کہ گیل کوارٹرفائنل کھیلیں گے اگر سوفی صد فٹ نہیں بھی ہوں ،یہ اہم میچ ہے اوروہ بڑے کھلاڑی ہیں اوربڑاکھلاڑی کیاکرسکتاہے سب جانتے ہیں اس لیے مجھے امیدہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہوں گے۔کرس گیل نے زمبابوے کے خلاف کینبرامیں ورلڈکپ کی پہلی ڈبل سنچری بنائی تھی۔