معروف ماڈل کو دبئی ڈالر پہنچانے پرکتنی رقم ملتی تھی ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

بدھ 18 مارچ 2015 14:08

معروف ماڈل کو دبئی ڈالر پہنچانے پرکتنی رقم ملتی تھی ؟تفصیلات منظر عام ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) معروف ماڈل ایان علی کو دبئی ڈالر پہنچانے پر کتنی رقم ملتی تھی اس کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں ہیں جس کے مطابق ماڈل ایان علی کو دبئی رقم پہنچانے پر اس رقم کا 4فیصدحصہ دیاجاتاتھا۔

(جاری ہے)

یا درہے کہ ماڈل ایان علی کو اسلام آباد ائر پورٹ پر غیر قانونی طور پر 5لاکھ ڈالر لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیاتھاجبکہ اس رقم پر ایان علی کو4فیصد کے لحاظ سے پاکستانی 20لاکھ روپے ملنا تھے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ایان علی کے پاس وی آئی پی لاوٴنج استعمال کرنے کی سہولت موجود تھی جہاں ایان علی سے ان کے سامان کے متعلق اتنی جانچ پڑتال نہیں کی جاتی تھی مگر اب کی بار جب پوچھ گچھ کی گئی تو ان سے 5لاکھ امریکی ڈالر بر آمد ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایان علی ماضی میں بھی اہم شخصیات کیلئے یہ کام کرتی رہی ہیں جس پر انہیں باقاعدہ حصہ ملتا رہاہے۔

معروف ماڈل کو دبئی ڈالر پہنچانے پرکتنی رقم ملتی تھی ؟تفصیلات منظر عام ..

متعلقہ عنوان :