نیشنل بینک ٹی 20 قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 27 مارچ سے بہاولپور میں شروع ہو گا

بدھ 18 مارچ 2015 14:23

نیشنل بینک ٹی 20 قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 27 مارچ سے بہاولپور میں شروع ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیراہتمام نیشنل بینک ٹی 20 قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 27 مارچ سے 2 اپریل تک بہاولپور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں کراچی، کوئٹہ، پشاور، ایبٹ آباد، اٹک، اسلام آباد، کشمیر، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، بہاولپور، لاہور اور فیصل آباد شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں تین رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو دورہ بھارت کے لئے قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ بھی دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :