عامر خان کیلئے اب بھی دل میں بیحد محبت ہے، رنویر سنگھ

بدھ 18 مارچ 2015 14:32

عامر خان کیلئے اب بھی دل میں بیحد محبت ہے، رنویر سنگھ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) اداکارہ رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ وہ عامر خان سے محبت اور ان کی بیحد عزت کرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ نے اے آئی بی روسٹ شو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دل میں عامرخان کیلئے اب بھی بے حد محبت اور احترام ہے وہ ایک سپر سٹار ہیں۔

(جاری ہے)

رنویر نے اخبار کے ذریعہ عامر خان کو ان کی 50ویں سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ سینما کیلئے ان کی بے پایاں خدمات ہیں۔ رنویر نے عامر خان کو''گیم چینجر'' قرار دیا اور کہا کہ ان کا انتخاب بہترین ہوتا ہے، وہ ایک انقلابی ہیرو ہیں۔