فیصل آباد: 16 سالہ لڑکی لڑکا بن گئی، والد نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا

بدھ 18 مارچ 2015 14:37

فیصل آباد: 16 سالہ لڑکی لڑکا بن گئی، والد نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : فیصل آباد کے نواحی علاقہ میں رکشہ ڈرائیور کی 16 سالہ بیٹی عظمیٰ سلیم لڑکا بن گئی جس پر لڑکی کے والد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری 6 بیٹیاں تھیں لیکن اب عظمیٰ کے لڑکا بننے پر میں بہت خوش ہوں اور عظمیٰ کا نام تبدیل کر کے محمد عظیم رکھ دیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میں رکشہ چلاتا ہوں اور خوش ہوں کہ اب عظیم مجھے سہارا دے گا اور گھر چلانے میں ہاتھ بٹائے گا جبکہ لڑکا بننے والی لڑکی کا کہنا تھا کہ میں نے پڑھائی چھوڑ دی تھی لیکن اب پڑھائی شروع کر کے باپ کا سہارا بنوں گا.

عظمیٰ کا کامیاب آپریشن مدینہ ٹیچنگ اسپتال کے سرجن ڈاکٹر اکرم ملک نے کیا ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل عظمیٰ یہاں آئی تھی تاہم ٹیسٹ کروانے اور سر جری کے بعد اسے مکمل طور پر لڑکا بنا دیا گیا ہے. کیونکہ جینیاتی لحاظ سے عظمیٰ میل ہی ہے.

متعلقہ عنوان :