آسٹریلیا کے خلاف لیگ سپنر یاسر شاہ کے کھیلنے کے امکانات روشن ہوگئے
بدھ 18 مارچ 2015 15:06
ایڈیلیڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مارچ ۔2015ء ) پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف پرسوں ہونے والے کوارٹر فائنل میں لیگ سپنر یاسر شاہ کی شمولیت کا امکان روشن ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سپن کوچ مشتاق احمد یاسر شاہ کے ہمراہ ٹریننگ کے دوران انہیں ٹپس دیتے رہے اور یاسر شاہ نے باؤلنگ کے علاوہ نیٹ پر بیٹنگ بھی کی ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق28سالہ لیگ سپنر کو ہیڈ کوچ وقا ر یونس اور کپتان مصباح الحق کی جانب سے بھی اہمیت دی جارہی ہے جس کے بعد انکے آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلنے کے امکانات کافی روشن ہوگئے ہیں ۔
اس سے قبل یاسر نے بھارت کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جس میں انہوں نے 8اوورز میں 60رنز دیئے تھے تاہم وہ کوئی وکٹ حاصل کر نے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے جبکہ بیٹنگ میں بھی وہ 13رنز بناسکے تھے ۔ واضح رہے کہ سابق کپتان عمران خان سمیت بہت سے دیگرسابق کرکٹر بھی اس سے قبل یاسر شاہ کو آسٹریلیا کے خلاف کھلانے کا مشورہ دے چکے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.