قانون نافذ کرنیوالے ادارے بے خوفی سے آپریشن جاری رکھیں: آرمی چیف

بدھ 18 مارچ 2015 18:46

قانون نافذ کرنیوالے ادارے بے خوفی سے آپریشن جاری رکھیں: آرمی چیف

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) آرمی چیف کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم ٹریننگ سنٹر پبی کا دورہ۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔ قانون نافذ کرنےوالے ادارے بے خوفی سے آپریشن جاری رکھیں۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم ٹریننگ سنٹر پبی کا دورہ کیا۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سے پاس آؤٹ ہونے والے پہلے بیج سے ملاقات کی اور تربیتی عمل کا مشاہدہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنیکا عزم کر رکھا ہے۔ دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں عوام اپنی صفوں میں چھپے دشمنوں کی نشاندہی کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد بڑھا رہے ہیں۔

دہشتگردوں کے ٹھکانوں تک پیچھا کرنے کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کی تربیت کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے بیج میں 500 سیکیورٹی اہلکارروں نے تربیت مکمل کی جن میں رینجرز، ایف سی، ایس پی ڈی اور اے این ایف کے 200 اہلکار، فضائیہ اور بحریہ کے 100 اہلکاراور صوبوں سے پولیس اور ایلیٹ فورس کے 200 جوان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :