لاہور: مریم صفدر کی چوبیس مارچ تک عبوری ضمانت منظور

بدھ 18 مارچ 2015 18:46

لاہور: مریم صفدر کی چوبیس مارچ تک عبوری ضمانت منظور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) لاہور کی مقامی عدالت نے جان بچانے کی کوشش میں تین افراد کو گاڑی سے ٹکر مارنے والی خاتون مریم صفدر کی چوبیس مارچ تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

سیشن عدالت کے روبرو مریم صفدر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سانحہ یوحنا آباد کے خلاف احتجاج کرتے مشتعل مظاہرین نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا پتھراؤ بھی کیا گیا بعض افراد درخواست گزار کو جان سے مارنا چاہتے تھے جن سے بچنے کیلئے تیزرفتاری سے گاڑی بھگائی۔

عدالت سے عبوری ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی گئی جسے منظور کر لیا گیا ۔ عدالت نے مریم صفدر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔ واضح رہے پیر کے روز مریم صفدر کی گاڑی پر یوحنا آباد کے قریب حملہ کیا گیا تھا خاتون نے گاڑی نکالنے کی کوشش بھی کی اسی دوران ٹکر سے تین افراد زخمی ہوئے جو بعد میں دم توڑ گئے۔ پولیس اہلکاروں نے خاتون کو ہجوم سے بچا کر محفوظ مقام پر متنقل کیا۔

متعلقہ عنوان :