نیپرا نے بجلی دو روپے آٹھ پیسے فی یونٹ سستی کر دی

بدھ 18 مارچ 2015 18:46

نیپرا نے بجلی دو روپے آٹھ پیسے فی یونٹ سستی کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) نیپرا نے بجلی دو روپے آٹھ پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی سے آئندہ ماہ کے بلوں میں صارفین کو 12ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچنے لگے۔ نیپرا نے بجلی دو روپے آٹھ پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

سی پی پی اے نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ جنوری کے لیے ریفرنس فیول لاگت 11روپے 36 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جبکہ اصل لاگت نو روپے ستائیس پیسے فی یونٹ رہی ۔ فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیداواری لاگت میں مجموعی طور پر چھبیس ارب روپے کی کمی ہوئی ۔

نیپرا حکام کے مطابق فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ریلیف عوام کو منتقل کرنے کیلئے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی دو روپے آٹھ پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ آئندہ ماہ کے بلوں میں صارفین کو مجموعی طور پر 12 ارب روپے کا ریلیف ملے گا ۔ کمی کا اطلاق ماہانہ 50یونٹ استعمال کرنے والےاور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :