انڈین ویلز،رافیل نڈال اور ٹوماس برڈچ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 18 مارچ 2015 19:19

انڈین ویلز،رافیل نڈال اور ٹوماس برڈچ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء)سپینش ٹینس اسٹاررافیل نڈال اورچیک ری پبلک کے ٹوماس برڈچ انڈین ویلزٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوار ٹرفائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں تھرڈ سیڈ نڈال کوامریکی حریف ڈونلڈ ینگ کیخلاف مشکلات پیش آئیں لیکن انہوں نے جلد ہی اس پرقابوپالیا،تین مرتبہ کے چیمپیئن نڈال نے ڈونلڈ ینگ کیخلاف چھ چاراورچھ دوسے فتح سمیٹتے ہوئے آخری سولہ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی،تیسرے راونڈ کے ایک اورمیچ میں نائنتھ سیڈ چیک ری پبلک کے ٹوماس برڈچ نے امریکہ کے اسٹیوجونسن کواسٹریٹ سیٹس میں شکست دی،چیک کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چاراورچھ دورہا۔
؂