Live Updates

انٹرا پارٹی الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کی کور اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی تحلیل کردی، چیئرمین عمران خان کے علاوہ تمام عہدیداروں فارغ، جہانگیر ترین کو شوکاز نوٹس جاری ، 3ماہ میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم

بدھ 18 مارچ 2015 19:43

انٹرا پارٹی الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کی کور اور سنٹرل ایگزیکٹو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کی کور اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی تحلیل کر کے چیئرمین عمران خان کے علاوہ تمام عہدیداروں کو فارغ کر دیا، ٹربیونل نے جہانگیر ترین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، 3ماہ میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ تحریک انصاف کے اعلیٰ عہدیداروں نے پارٹی میں من پسند لوگوں کو نوازا ہے، جس کی تحقیقات کیلئے چیئرمین عمران خان نے وجیہہ الدین ملک اور یوسف گبول پر مشتمل انٹرا پارٹی الیکشن ٹربیونل تشکیل دیا۔

بدھ کو ٹربیونل نے فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی کور اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹیوں کو تحلیل کرتے ہوئے عمران خان کے علاوہ تمام عہدیداروں کو فارغ کر دیا اور 3ماہ کے اندر پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے دیا اور جہانگیر خان ترین کو ٹربیونل کے معاملات میں مداخلت کے الزام شر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات