لاہور، مظاہر ین کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتو ن مریم صفدر کی عبور ی ضمانت منظور، شامل تفتیش ہونے کا حکم

بدھ 18 مارچ 2015 19:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء) سانحہ یو حنا آباد کے بعد مظاہر ین کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتو ن مریم صفدر کی عدالت نے عبور ی ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ یوحنا آبادپر مظاہرے کے دوران مریم صفدر کی گاڑی کی ٹکر سے تین مظاہرین شدید زخمی ہوئے جو کہ بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے ۔پولیس نے بیان ریکاڑ کرانے کے بعد مریم صفدر کو بدھ کو سیشن کورٹ میں پیش کیا جہاں عدالت نے مریم صفدر کی عبور ی ضمانت پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض 24مارچ تک ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے شامل تفتیش ہونے کا حکم دیاہے ۔ عدالت نے تھانہ نشتر ٹان کے ایس ایچ کو 24مارچ کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :